بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ عرب ذرائع نے یمن کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں شہر ریاض میں کئی دھماکوں کی رپورٹ دی ہے۔
دریں اثنا، سعودی فوج نے اعلان کیا کہ شہر ریاض کے ساتھ ساتھ شہر ینبع اور ملک کے جنوب میں کئی علاقے یمن کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
سعودی فوج نے ماضی کی طرف ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ اس نے دارالحکومت ریاض پر ڈرون حملوں کو ناکام بنایا ہے؛ تاہم دارالحکومت میں ہونے والے شدید دھماکوں نے ایک بار ان دعوؤں کی حقیقت آشکار کر دی ہے۔
سوشل میڈیا کے صارفین بھی یمن کی طرف سے بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں ینبع میں کئی شدید دھماکوں کی خبر دے رہے ہیں۔
لیکن میدان میں، سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کے ساتھ ہی یمنی جنگجوؤں نے باب المندب کی طرف سب سے بلند چوٹی پر اپنے مکمل کنٹرول کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی؛ جن میں باب المندب کے وسط میں واقع 'جزیرہ میون' بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ